ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں ہے اے ٹی ایم کارڈ۔ رقم نکالی گئی مغربی بنگال میں !

ہلیال میں ہے اے ٹی ایم کارڈ۔ رقم نکالی گئی مغربی بنگال میں !

Sun, 04 Aug 2019 21:18:43    S.O. News Service

ہلیال 4/اگست (ایس او نیوز) ہلیال کوگل بن کے رہنے والے وسیم سی حاجی نے سی ای این پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی ہے کہ اس کا بینک اے ٹی ایم کارڈ کے اس کے پاس ہلیال میں ہی موجود ہے،لیکن کسی اجنبی دھوکے باز نے مغربی بنگال سے اس کے کھاتے سے 40ہزار روپے نکال لیے ہیں۔

وسیم کے بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں ا س کا بینک کھاتہ ہے اور اے ٹی ایم کارڈ بھی ایس بی آئی کا فراہم کردہ ہے۔اب اسے پتہ چلا ہے کہ 19جولائی کو دو مرتبہ بیس بیس ہزار روپے اس کے کھاتے سے نکالے گئے ہیں۔جب اس نے بینک کے ذمہ دار سے رابطہ کیا تو اسے بتایا گیا کہ یہ رقم مغربی بنگال کے ایک شہر سے نکالی گئی ہے۔وسیم نے اپنی شکایت میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بینک کھاتے کی خفیہ معلومات فاش کرنے میں بینک کے افسران کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔


Share: